اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان ولادت
سجاد احمد صاحب جماعت میلان ،اٹلی تحریر کرتے ہیں کہ الله تعالیٰ نے خاکسار اور اہلیہ زرشہ ذوالفقار کو مورخہ ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔ نومولودہ کا نام عنائزہ احمد تجویز ہوا ہے۔
نومولودہ مکرم محمد صادق صاحب مرحوم آف گھنوکے ججہ کی پوتی اور مکرم ذوالفقار علی آف قلعہ کالر والا سیالکوٹ کی نواسی ہے۔احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو نیک،صالحہ اور خادمہ دین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمرعطا فرمائے ۔آمین