کیپ کوسٹ یونیورسٹی (گھانا) میں جماعتی کتب کی نمائش
کیپ کوسٹ کے احمدی طلبہ نے مورخہ ۲۲ اور۲۳؍جون۲۰۲۳ء کوجماعتی کتب کا ایک تبلیغی سٹال لگایا۔یہ سٹال صبح نوبجے سے چار بجے سہ پہر تک لگا رہا۔ سٹال پر جماعتی بینرز کے علاوہ حضر ت مسیح موعودؑ کی ایک خوبصورت تصویر بھی آویزاں تھی۔ غیر احمدی اور عیسائی طلبہ نے اس نمائش کا وزٹ کیا اور بعض طلبہ نے سوالات بھی پوچھے جن کے تسلی بخش جواب دیے گئے۔ ابورا کے زونل مشنری مکرم عبد الحمید سویری صاحب، گھانا میں ریویو آف ریلیجنز کے نمائندہMaulvi Agyemang Gyesi اور سرکٹ مشنری مکرم معلم احمد بواہنگ صاحب نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور زائرین کے سوالوں کے جواب دیے۔ رپورٹ کے مطابق چار سو طلبہ نے نمائش کا وزٹ کیا۔آنے والے طلبہ نےاسلام احمدیت کے بارہ میں سوالا ت بھی کیے۔ بعض طلبہ نے اسلام احمدیت کے بارہ میں مزید جاننے میں دلچسپی ظاہر کی۔
(رپورٹ: فہیم احمد خادم، نمائندہ الفضل انٹر نیشنل گھانا)