دعائے مستجاب
اعمال کی قدر دانی کے متعلق دعا
آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ جو شخص بھی نماز کے بعد یا مجلس سے اٹھتے ہوئے یہ آیات پڑھے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے اعمال کا وزن کرتے وقت کھلا اور وافر وزن عطا کرے گا۔
(تفسیر الدر المنثور للسیوطی جلد ۴ صفحہ ۲۹۵)
سُبۡحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الۡعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ۔ وَسَلٰمٌ عَلَی الۡمُرۡسَلِیۡنَ۔ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ۔ (الصّٰفٰات:۱۸۱-۱۸۳)
ترجمہ: پاک ہے تیرا ربّ، ربّ العزّت اُس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
اور سلام ہو سب مُرسلین پر۔ اور سب حمد اللہ ہی کی ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔