ارشادِ نبوی
جمعہ کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر انسان کبائر گناہ سے بچے تو پانچ نمازیں، ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ اور رمضان سے اگلا رمضان ان دونوں کے درمیان ہونے والی لغزشوں کا کفارہ بن جاتاہے۔
(الترغیب والترھیب جلد اول۔ کتاب الجمعۃ۔ الترغیب فی صلوۃ الجمعۃ والسعی الیھا و ما جاء فی فضل یومھا و ساعتھا)