اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
مکرم سلطان احمد زکریا صاحب (سلطان سلک سنٹر) تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم مدثر احمد صاحب کام کے دوران اونچائی سے گر پڑے جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی اپنی جگہ سے ہل گئی ہے۔ ہڈی پر دباؤ آنے کی وجہ سے حرام مغز بھی متاثر ہوا ہےاور سوزش کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹانگیں حرکت نہیں کر سکتیں اور sensationبھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
موصوف مکرم صوبیدار خوشی محمد صاحب مرحوم باڈی گارڈ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کے بیٹے ہیں۔ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا کرے، ہر طرح کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور جلد اپنےپاؤں پر کھڑا کرے۔آمین