حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
کارکنان اور عہدیداران کو تسبیح اور استغفار کی طرف زیادہ توجہ کرنے کی ضرورت ہے
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۵؍ دسمبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا:
’’جیسے جیسے یہ سلسلہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے،نظام جماعت کو چلانے والے کارکنان اور عہدیداران کی ذمہ داریاں بھی زیادہ بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ انہیں تسبیح اور استغفار کی طرف توجہ کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَ اسْتَغْفِرْہُ کا جو حکم ہے اس طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)