ارشادِ نبوی
حصولِ تقویٰ کی ایک دعا
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ الْهُدَی وَالتُّقَی وَالْعَفَافَ وَالْغِنَی
یعنی: اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور بےنیازی وآسودگی مانگتا ہوں۔
(صحیح مسلم کتاب الذکروالدعاء والتوبۃ والاستغفار باب التعوذ من شرما عمل ومن شر ما لم یعمل)