ارشادِ نبوی
سید الاستغفار
حضرت شداد بن اوسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا:سید الاستغفاریہ ہے کہ یوں کہو: ’’اے اﷲ!تو میر ا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہو ں میں اپنی طاقت کے مطابق تجھ سے کیے ہو ئے عہد اور وعدہ پر قائم ہو ں، ان بر ی حرکتوں کے عذاب سے جو میں نے کی ہیں تیری پناہ ما نگتا ہوں۔ مجھ پرجو تیری نعمتیں ہیں ان کا اقرار کرتا ہوں، اور اپنے گنا ہوں کا اعتراف کر تا ہوں۔ مجھےمعاف کر دے کہ تیرے سوا اور کوئی بھی گناہ معاف نہیں کرتا۔‘‘( صحيح بخاری، کتاب الدعوات، باب أفضل الإستغفار )