اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
مکرم وسیم احمد شاہد صاحب جماعت والٹن آن ٹھیمز سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی پو تی ادیبہ سراج (عمر ایک سال گیارہ ماہ) ولد سراج المنیر کا ۱۳؍ ستمبر کو جگر ٹرانسپلانٹ کا آپریشن ہے۔ بچی کی والدہ آمنہ سراج صاحبہ جگر donateکر رہی ہے۔
احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ خداوندِ شافی دونوں کو شفائے کاملہ وعاجلہ عطا فر مائے، آئندہ صحت مند اولاد سے بھی نوازے اور ہر قسم کی پر یشانیو ں سے بچا ئے۔ آمین ثم آمین
مزید برآں خاکسار کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کو بھی شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین