متفرق
میتھی کی روٹی
اجزا
تازہ میتھی ۲گٹھی( دھو کر پتے الگ کر لیں)
دھنیا (دھو کر پتے الگ کر لیں)
سبز مرچ ۴-۵ عدد
پیاز ایک عدد (درمیانہ سائز)
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (پیسا ہوا )
نمک ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
پاؤڈر
سونف کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
آٹا ۳-۴؍ کپ
پانی حسب ضرورت
مکھن یا تیل روٹی بنانے کے لیے
ترکیب
آٹے اور پانی کے علاوہ تمام اجزا کو چوپر میں پیس لیں۔ یہ آمیزہ چٹنی کی شکل میں تیار ہو جائے گا ۔
اب آٹے میں یہ آمیزہ ڈالیں اور ہاتھوں کی مدد سے گوندھیں ۔ پانی کم لگے تو تھوڑا تھوڑا کر کے حسب ضرورت مزید ڈال کر آٹا نرم سا گوندھ لیں ۔ آدھے گھنٹہ کے لیے چھوڑ دیں۔ توے پر مکھن ڈال کر روٹی کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اچھی طرح پکنے کے بعد گرم گرم روٹی پودینے کی چٹنی یا سادہ دہی کے ساتھ نوش فرمائیں۔