اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان نکاح
درثمین احمد صاحبہ جماعت (Bad Marienberg) جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت خاکسار کے بیٹے عزیزم کاشف محمود (طالب علم درجہ شاہد، جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن آصف محمود صاحب کے نکاح کا اعلان مورخہ ۱۰؍ ستمبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار بیت السبوح فرینکفرٹ میں عزیزہ تحریم خان بنت رفیع اللہ خان صاحب کے ساتھ بعوض چار ہزار یورو حق مہرپرفرمایا۔ الحمدللہ علی ذالک۔عزیزم کاشف محمود مکرم چودھری حاتم علی صاحب مرحوم کا پوتا اور مکرم چودھری ظہور احمد صاحب وڑائچ آف اسلام آباد پاکستان کا نواسہ ہے جبکہ عزیزہ تحریم خان مکرم صوفی مطیع اللہ خان صاحب کی پوتی اور مکرم منصور احمد خالد طور (کارکن بیت المال خرچ۔صدر انجمن احمدیہ ربوہ )کی نواسی ہے۔ احبابِ جماعت سے یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے بابرکت اور دائمی خوشیوں کا موجب ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔