دعائے مستجاب
قہر خدا وندی سے بچنے کی دعا
اللہ تعالیٰ عباد الرحمٰن کی صفات بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ یہ رحمان خدا کے وہ بندے ہیں جو راتیں اپنے مولیٰ کے حضور سجود و قیام اور عبادات میں گزاردیتے ہیں اور غضب الٰہی سے بچنے کے لیے یہ دعا کرتے ہیں۔
رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ ٭ۖ اِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا۔(الفرقان:۶۶)
ترجمہ: اے ہمارے ربّ! ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے یقیناً اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔