اعلان داخلہ برائے انٹرنیشنل عائشہ اکیڈمی (آن لائن) سوئٹزرلینڈ برائے سال ۲۰۲۳ء ۔۲۰۲۴ء
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان کے ساتھ عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ کے قیام کو ایک سال پورا ہونے کو ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔ سردست اکیڈمی میں ۳۲؍ ممالک سے ۸۵۶؍ طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جبکہ مختلف ممالک سے ۹۲؍ اساتذہ ،علاوہ ازیں ۵۰؍ کارکنات ترجمۃ القرآن و ترجمۃ النصاب میں اپنا وقت اور اپنی محنت صرف کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
اکیڈمی میں سال ۲۰۲۳۔۲۰۲۴ء کے داخلوں کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
ا.معلمہ کورس (درجہ اولیٰ): ۱۔ترجمة القرآن ۲۔حفظ ۳۔ قرآن گرائمر ۴۔ حدیث ۵۔ تاریخ اسلامی نوٹ: معلمہ کورس کے تمام مضامین اردو زبان میں ہیں
ب.مختصر کورس: ۱.قرآن کریم : تجوید، ناظرہ، لفظی ترجمہ مع مختصر تفسیر، قرآنی گرامر، قرآنی نحو۔ ۲.حدیث: اردو، انگریزی، جرمن۔ ۳.تاریخ اسلام: اردو، انگریزی، جرمن۔ ۴.تاریخ احمدیت: اردو۔ ۵.زبان: جرمن
کلاسز کا آغاز ۶؍ نومبر ۲۰۲۳ء سے کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ میں داخلے کے لیے دنیا بھر سے احمدی خواتین (سوائے پاکستان کے) درخواست بھجوا سکتی ہیں ۔ اکیڈمی میں داخلے کے لیے درج ذیل شرائط ہیں:
• معلمہ کورس کے لیے کم سے کم عمر ۱۸؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر ۶۰؍ سال ہونی چاہیے۔ تاہم مختصر کورس میں داخلے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے
• اکیڈمی میں داخلہ لینے والی خواتین کے لیے لازم ہے کہ وہ اردو یا انگریزی لکھنا پڑھنا نیز typeکرنا جانتی ہوں
• انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا کم ازکم استعمال جانتی ہوں
• Gmail account اوراس کے استعمال کا طریقہ بھی جانتی ہوں
داخلہ فارم بھیجنے کی آخری تاریخ ۲۰؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء ہے
ہر دو کورسز کے داخلہ فارم کا لنک درج ذیل ہے:
داخلہ فارم معلمہ کورس ۲۰۲۳۔۲۰۲۵ء: https://forms.gle/GYFAzVYypUQoV7Ux5
داخلہ فارم معلمہ کورس ۲۰۲۳۔۲۰۲۴ء: https://forms.gle/fo2V5UW8GctMnDfj7
مزید معلومات کے لیے وزٹ فرمائیں: http://ayeshaacademy.ch/about-ayesha-academy-switzerland
(پر نسپل عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ)