ہیومینٹی فرسٹ کینیا کا مرانگا سٹی میں مفت آئی کیمپ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا متعدد طریقوں سے اہالیان وطن کی خدمت میں مصروف ہے۔۳؍ ستمبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار ہیومینٹی فرسٹ کینیا کو اپنے عطیہ چشم کے پروگرام ’’Gift of Sight‘‘ کے تحت مرانگا سٹی میں لائنز سائٹ فرسٹ آئی ہاسپٹل کے اشتراک سے کمونے سوشل ہال مرانگا میں مفت میڈیکل کیمپ لگانے کی توفیق ملی۔ اس کار خیر میں ایریا ایم پی آفس نے بھی بھرپور تعاون کیا۔یہ کیمپ دس بجے صبح سے لے کر شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہا۔اس میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا کے سات، لائنز سائٹ فرسٹ آئی ہسپتال کے پانچ اور ایریا ایم پی آفس کے پانچ رضاکاران نے حصہ لیا۔ فجزاہم اللہ احسن الجزاء۔
اس کیمپ میں ۳۷۳؍ مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا اور ۹۰؍ افراد کو عینکیں مہیا کی گئیں جبکہ ۲۵؍ افراد کا Cataractکا آپریشن کیا گیا اور ضرورت کے مطابق ادویات دی گئیں۔کیمپ کے دوران علاقہ ایم پی آفس کے خصوصی نمائندے نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور ہیومینٹی فرسٹ اور دیگر پارٹنرزکی ان کوششوں کو سراہا۔ اہالیان علاقہ نے بھی اس خدمت پر ہیومینٹی فرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔
(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)