بچوں کا الفضل
ہنسنا منع ہے
٭… ایک وکیل (دوسرے وکیل سے) میرے موکل کی حرکت دیکھی۔
دوسرا وکیل: کیا ہوا؟
پہلا وکیل: میں نے اسے جعلی نوٹوں کے مقدمے میں بری کرایا اور وہ کم بخت مجھے فیس میں وہی جعلی نوٹ دے گیا۔
٭… ٭… ٭… ٭
٭… ایک دفعہ کمرہ امتحان میں ایک لڑکا سامنے والے کے پرچے کو غور سے پڑھ رہا تھا۔
استاد: کیا کر رہے ہو؟
شاگرد: (گھبرا کر) دیکھ رہا ہوں اس نے میرے پرچے کی نقل تو نہیں کی۔
٭… ٭… ٭… ٭