متفرق

ربوہ کا موسم (۲۲-۲۸؍ ستمبر۲۰۲۳ء)

۲۲؍ ستمبر بروز جمعۃ المبارک دوپہر تک گرمی کی کافی شدت تھی۔عین نماز جمعہ کے وقت ٹھنڈی ہوا نے اپنا رنگ دکھایا اور موسم خوشگوار بنادیا۔ سیاہ اور گھنے بادل آسمان پر چھا گئے ۔ شام تک ہوا چلتی رہی ۔ہفتہ کو فجر کے وقت موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔ خاموشی سے آنے والی اس بارش نے موسم یکدم تبدیل کردیا۔ ہوا چلنے سے حبس کی کیفیت ختم ہوگئی۔ سوموار کو صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے زمین کی حدت مزید کم ہوگئی اور موسم سرما نے اپنے پیر جمانے شروع کردیئے۔ منگل کو مطلع صاف اور موسم خشک تھا ۔ ہلکی ہوا چلنے سے حبس میں کمی واقع ہوگئی۔ درجہ حرارت کافی نیچے گر کر ۳۲ تک پہنچ گیا۔ بدھ کے دن بھی مطلع صاف ہونے کی وجہ سے موسم قدرے معتدل رہا ۔ دن کے وقت دھو پ کی وجہ سے گرمی لگتی ہے لیکن راتیں سرد ہوگئی ہیں ، کمروںمیں پنکھے کی ہوا ٹھنڈی ہوگئی ہے۔ دن کے وقت بھی اگر گھر کی کھڑکیاں کھول کر رکھیں تو بغیر پنکھے کے گزارا ہوجاتا ہے۔جمعرات کو دھوپ کی وجہ سے گرمی تھی لیکن ٹمپریچر کم ہونے سے زیادہ محسو س نہیں ہوئی۔ اس ہفتہ کا اوسط ٹمپریچر کم سے کم ۲۲ اور زیادہ سے زیادہ ۳۱ تھا۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے نزلہ زکام اور فلو ہونے کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ربوہ میں آشوب چشم کی بیماری بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ہسپتال اور ہومیو کلینکس میں مندرجہ بالا بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ (ابو سدید )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button