ارشادِ نبوی
امیر کی اطاعت
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے امیر کی کسی بات کو ناپسند کرے تو اُس کو صبر کرنا چاہیے۔ اس لیے کہ جو شخص اپنے امیر کی اطاعت سے بالشت برابر بھی باہر ہوا تو اُس کی موت جاہلیت کی سی موت ہو گی۔
(بخاری، کتاب الفتن، باب قول النبیﷺ سترون بعدی امورًا تنکرونھا)