اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
وسیم احمد شاہد صاحب جماعت والٹن آن تھیمز تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی پوتی ادیبہ سراج عمر قریباً دو سال بنت سراج المنیر کا جگر ٹرانسپلانٹ ۱۳؍ ستمبر کو ہوا ہے۔ بچی کی والدہ آمنہ سراج نے جگر donateکیا ہے۔ آپریشن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور حضورانور اور احباب جماعت کی دعاؤں سے کامیاب رہا اور والدہ اور بیٹی دونوں خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے ۲۶؍ ستمبر کو خیریت سے گھر آگئیں۔ ہم سب احباب کی دعاؤں کے بہت مشکور ہیں۔ خدا تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا کرے اور دینی و دنیاوی حسنات اور نعمتوں سے نوازے۔
مزید برآں خاکسار کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کو بھی شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین