ارشادِ نبوی
تم میں سے ہر ایک نگران ہے
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ کہتے ہوئے سناکہ تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارے میں جوابدہ ہے۔امام نگران ہے اوروہ اپنی رعیت کے بارے میں جوابدہ ہے۔آدمی اپنے گھروالوں پر نگران ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے، اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔خادم اپنے مالک کے مال کا نگران ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
(بخاری کتاب الأستقرا ض ۔باب العبد راع فی مال سیّدہ ولایعمل الّا باذنہ ۔حدیث نمبر ۲۴۰۹)