کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ ۲۰۲۳ کا بڑا اَپ سیٹ: دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں  شکست

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء

میچ نمبر13: اتوار 15 ؍ اکتوبر2023ء

افغانستان بمقابلہ انگلینڈ

بمقام: دہلی

Image

دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں افغانستان نے اپنی کرکٹ تاریخ کی سب سے بڑی اوریادگارترین فتح حاصل کی جب انہوں نے دفاعی چیمپئن انگلستان کی ٹیم کو 69رنز سے شکست دے کر اس ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اَپ سیٹ کردیا۔اس کے ساتھ ہی افغانستان نے ورلڈ کپ میں لگاتار14میچ ہارنے کا سلسلہ بھی ختم کردیا۔

285کےہدف کاتعاقب کرتےہوئے انگلش بلےباز افغانستان کےاسپنرزکےسامنے بے بس نظر آئے۔جنہوں نےدس میں سےآٹھ وکٹیں حاصل کیں۔اوپنرJohnny Bairstowدوسرے اوور میں Fazalhaq Farooqi کی گیند پرlbwہوئے۔اس کے بعد جلد ہی Mujeeb-ur-Rahman نے Joe Root کو بولڈ کردیا ۔پھر انگلینڈ کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوتا گیا اور لگاتار وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔افغان اسپنرز مجیب الرحمٰن ،راشد خان اور محمدنبی نےسازگار کنڈیشنز میں بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر25.3اوورز میں 104رنز کےعوض 8کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔فاسٹ باؤلرزنوین الحق(Naveen-ul-Haq) اور فضل حق فاروقی Fazalhaq Farooqiنے ایک ایک وکٹ لی۔انگلینڈ نے طرف سے Harry Brook نے 66اور Dawid Malan نے 32 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت دکھائی جوکہ ناکافی ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 40.3اوورز کھیل کر215رنز بنا سکی۔

قبل ازیں Jos Buttler نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو افغانستان کے ابتدائی بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔Rahmanullah Gurbaz نے اپنے جارحانہ انداز میں کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔افغانستان کی پہلی وکٹ 114کے سکورپر گری جب Ibrahim Zadran 28 رنز بناکر Adil Rashid کا شکار بنے۔ اس کے بعد انگلش اسپنرز کی بہترین باؤلنگ کی بدولت افغانستانی کے چھ کھلاڑی200سے کم سکور پرواپس پویلین لوٹ گئے۔تاہم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز اکرام علی خیل(Ikram Ali Khil)نے نہایت ذمہ دارانہ نصف سینچری بنائی اورآخری اوورز میں راشد خان اور مجیب الرحمٰن کے بالترتیب23اور28رنز کی بدولت افغان ٹیم 284کااچھا مجموعہ کھڑاکرنے میں کامیاب رہی۔

انگلینڈ کی طرف سے کامیاب ترین باؤلر لیگ اسپنر Adil Rashid رہےجنہوں نے 42رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، یہ ورلڈ کپ میں مقابلوں میں ان کی بہترین باؤلنگ ہے۔Mark Woodنے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

افغانستان کے مجیب الرحمٰن کو تین اہم وکٹیں اور16گیندوں پرقیمتی 28رنز بنانے پرپلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں ابتدائی تین میں سے دو میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبر پر ہے ۔دوسری طرف افغانستان نےاس تاریخی فتح کے ساتھ بقیہ ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔افغانستان کا اگلا مقابلہ 18اکتوبرکو نیوزیلینڈ کے خلاف چینئی میں ہوگا جبکہ انگلینڈ21اکتوبرکو ممبئی کے میدان پرجنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گا۔

مختصراسکور: افغانستان 49.5 اوورزمیں 284/10رنز

رحمان اللہ گرباز80،اکرام علی خیل58،مجیب 28؛

عادل رشید3/42،مار ک ووڈ2/50،جو روٹ 1/19

انگلینڈ 40.3اوورزمیں215/10 رنز

ہیری بروک66،داوِد ملان32؛

مجیب الرحمٰن 3/51،راشدخان3/37،محمدنبی2/16

میچ کے اہم اعداد و شمار و ریکارڈز

  • ورلڈ کپ میچز میں افغانستان کی مجموعی طورپر یہ دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل 2015ء میں  انہوں نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیتا تھا جس کے بعد لگاتار14میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
  • ایک روزہ عالمی ٹورنامنٹ میں محمد نبی 15وکٹیں لے کرافغانستان کے کامیاب ترین باؤلر بن گئے۔دولت زادران(Dawlat Zadran) کی 14 اور راشد خان کی 11وکٹیں ہیں۔
  • اس میچ میں اسپن باؤلرز نے مجموعی طور پر13کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس قبل ورلڈ کپ مقابلوں میں دو دفعہ 14،14 وکٹیں اسپنرز کے حصہ میں آچکی ہیں۔
  • ورلڈکپ میچز میں پہلی مرتبہ افغان اسپنرزنے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔اسی طرح یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ نے کسی ورلڈکپ میچ میں اسپن باؤلرزکے خلاف آٹھ وکٹیں گنوائی ہوں۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button