ہالینڈ کے شہر المیرے میں تبلیغی بک سٹال
مورخہ ۲۴؍ستمبر ۲۰۲۳ء کو ہالینڈ کے شہر المیرے میں ڈچ ڈیسک کو تبلیغ کاروان پراجیکٹ کے تحت تبلیغی بک سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ اس پراجیکٹ کے نگران ڈچ احمدی عبدالحق کمپیئر صاحب ہیں۔
اس پروگرام کے ذریعہ ۳۵ سے زائد لوگوں کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔ اس کے علاوہ اس تبلیغی پروگرام کے دوران ۱۵۰ سے زائد فلائرز ڈچ اور عربی زبان میں تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔
اس پروگرام میں مختلف موضوعات پر لوگوں سے بات ہوئی جیسے وفات مسیح،ختم نبوت اور ہستی باری تعالیٰ وغیرہ۔
بک سٹال کے ساتھ جماعتی بینرز بھی لگائے گئے جس پر حضرت مسیح موعودؑکی تصویر اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تصویر تھی۔ لوگ ان تصاویر کی فوٹو اور ویڈیوز لیتے رہے۔ اس کے علاوہ زائرین کو جماعتی ویب سائٹ کا بھی بتایا گیا تاکہ وہ مزید معلو مات اس سے حاصل کرسکیں۔
(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)