ارشادِ نبوی
جھوٹ اضطراب اور پریشانی کا موجب ہوتا ہے
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے آنحضرتﷺ کا یہ فرمان اچھی طرح یاد ہے کہ شک میں ڈالنے والی باتوں کو چھوڑ دو۔ شک سے مُبرّا یقین کو اختیار کرو کیونکہ یقین بخش سچائی اطمینان کا باعث ہے اور جھوٹ اضطراب اور پریشانی کا موجب ہوتاہے۔
(ترمذی کتاب صفۃ القیامۃ باب ۶۰)