جلسہ ہائے سیرۃ النبیﷺ جماعت احمدیہ فجی
محض خدا کے فضل سے فجی کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ کا بابرکت انعقاد کیا گیا۔ ذیل میں مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔
جماعت احمدیہ لٹوکا
الحمدللہ مورخہ ۲۶؍ ستمبر کو بعد نماز مغرب و عشاء جماعت احمدیہ لٹوکا کو جلسہ سیرت النبی ﷺ کے انعقادکی توفیق ملی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جلسہ کی مناسبت سے دو نظمیں اور دو تقاریر پیش کی گئیں۔ جلسہ کی پہلی تقریر حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات کی روشنی میں شان مصطفیٰ ﷺ کے عنوان پر بزبان انگریزی پیش کی گئی۔ جبکہ دوسری تقریر اسد محمود صاحب مبلغ سلسلہ لٹوکا نے حضوراکرمﷺ کی متضرّعانہ دعائیں کے عنوان پر پیش کی۔ جلسہ کے اختتام پر مکرم صدر صاحب جماعت احمدیہ لٹوکا نے اجتماعی دُعا کرائی۔جلسہ کی کُل حاضری ۱۹؍ رہی۔ جلسہ کے اختتام پر حاضرین جلسہ کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
احمدیہ مسلم پرائمری سکول لٹوکا
الحمدللہ مورخہ ۲۹؍ ستمبر کو احمدیہ مسلم پرائمری سکول لٹوکا میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد جلسہ کی مناسبت سے حضرت مسیح موعودؑ کا منظوم کلام پیش کیا گیا۔ بعد ازاں اسد محمود صاحب مبلغ سلسلہ لٹوکا نے آنحضورﷺ کے عالمی نبی ہونے کے حوالہ سے اپنی گزارشات پیش کیں نیز طلبہ کو حضوراکرم ﷺ کی آمد کے مقصد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حضرت مسیح موعودؑ کا عربی قصیدہ یاقلبی اذکر احمدا بھی پیش کیا گیا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۴۸۷؍ رہی۔ جلسہ کے اختتام پر تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی گئی۔
جماعت احمدیہ ناندی
مورخہ یکم اکتوبر کو جماعت احمدیہ ناندی میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے اردو اور انگلش ترجمہ سے ہوا۔ جلسہ میں تین نظموں کے علاوہ کُل چار تقاریر ہوئیں۔ مقررین نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلووٴں کو بیان کیا۔ مقررین نے جلسہ سیرۃ النبیؐ کی اہمیت، آپؐ کے اخلاقِ عالیہ، آنحضرتؐ عورتوں کو غلامی سے آزاد کروانے والے، جدید سائنس اور آنحضرت ﷺ کے فرمودات جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔
جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۴۸؍ رہی۔ نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کےبعد حاضرین کی خدمت میں کھا نا پیش کیا گیا۔
جماعت احمدیہ صُووا، فجی
مورخہ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کومکرم مولانا محمود احمد صاحب امیرومبلغ انچارج فجی کی زیر صدارت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم مع ترجمہ سے ہوا۔جلسہ کی مناسبت سے تین نظمیں اورپانچ تقاریر پیش کی گئیں۔ مکرم صدر صاحب جماعت صُووا نے تعارفی تقریر پیش کی۔ بعد ازاں ’نبی کریم ﷺ کی بچوں کے ساتھ محبت و شفقت‘، ’حضوراکرم ﷺ کی محبت الٰہی‘، ’درود شریف کی اہمیت و برکات‘ اور ’رسول مقبول ﷺ کا توکل علی اللہ‘ کے عناوین پر تقاریر ہوئیں۔آخر پر مکرم امیرومبلغ انچارج صاحب نے اختتامی کلمات پیش کیے۔
دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد ظہرانہ پیش کیا گیا۔ کُل حاضری ۹۴؍ رہی۔
جماعت احمدیہ مارو
مورخہ ۲؍ اکتوبر کو جماعت احمدیہ مارو میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے اردو ترجمہ سے ہوا۔ جلسہ میں دو نظموں کے علاوہ چار تقاریر ہوئیں۔ مقررین نے آنحضرت ﷺ کا عورتوں سے حسن سلوک، آنحضرت ﷺ کا بچوں سے پیار، آنحضرتﷺ کے اخلاق عالیہ اور آنحضرت ﷺ کے فرمودات کے موضوعات پر تقاریر کیں۔
جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۲۷؍ رہی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کےبعد حاضرین میں کھانا پیش کیا گیا۔
ونوالیوو ریجن
مورخہ ۲؍ اکتوبر کو ونوالیوو کی جماعتوں (لمباسہ، سنیگاگا، ولودہ، نسروانگا) کو مشترکہ جلسہ سیرت النبی ﷺ بمقام ولودہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
جلسہ کا آغاز ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔جلسہ کی مناسبت سے چار نظمیں اور پانچ تقاریر پیش کی گئیں۔ صدر جماعت ولودہ نے تعارفی تقریر میں آنے والے احباب کو خوش آمدید کہا اور جلسہ سیرت النبی ﷺ کی اہمیت بیان کی۔ بعدازاں ’حضرت محمد ﷺ کے دعویٰ نبوت سے پہلے کی زندگی‘، ’بائبل میں حضرت محمد ﷺ کی پیشگوئیاں‘، ’پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کے اخلا قِ حسنہ‘ اور ’حضرت محمد ﷺ سے محبت اور درود شریف کی اہمیت‘پر تقاریرہوئیں۔ آخر پر سیف اللہ مجید صاحب ریجنل مبلغ سلسلہ نے حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات اور ہماری ذمہ داریوں کے حوالہ سے اپنی گزارشات پیش کیں۔ جلسہ کی حاضری ۱۲۵؍ تھی جس میں دس غیراز جماعت مہمان بھی شامل تھے۔نماز ظہروعصر کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔
جماعت احمدیہ تاویونی
الحمدللہ جماعت احمدیہ تاویونی کو مورخہ ۲؍ اکتوبر کو جلسہ سیرۃ النبی ﷺ بمقام مسجد بیت الجامع تاویونی منعقد کرنے کی توفیق ملی۔تمام حکومتی و نجی دفاتر کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے راہنماؤں کو بھی جلسہ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔اسی طرح تاویونی جزیرہ کے ڈویژنل آفیسر مکرم عبدالحکیم صاحب اور فجی کے پہلے صدر مملکت کے بیٹے اور اس علاقے کے بڑے چیف مکرم راتو چو صاحب کو بھی جلسہ میں مدعو کیا گیا۔ انہوں نے بڑے اخلاص اور محبت کے ساتھ دعوت کو قبول کیا اوریہ کہتے ہوئے بڑی خوشی کا اظہار کیا کہ یہ میری زندگی کا پہلا موقع ہے کہ مجھے ایسی عظیم ہستی کے حوالہ سے منعقدہ پروگرام میں شامل ہو کر کچھ سننے کا موقع مل رہا ہے۔
مورخہ ۲؍ اکتوبر کی صُبح جلسہ کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم مع انگلش و فیجین ترجمہ سے کیا گیا۔ جلسہ کی مناسبت سے دو نظمیں اور تین تقاریر پیش کی گئیں۔ آنحضورﷺ کی سیرت پر دو تقاریر پیش کی گئیں جبکہ تیسری تقریر غیرمسلموں کی نظرمیں آنحضورﷺ کا مقام کے عنوان پر کی گئی۔اسی طرح اس موقع پر طارق احمد رشید صاحب مبلغ سلسلہ تاویونی نے بائبل کے حوالہ جات بابت پیشگوئی حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اور آپؐ کی سیرت طیبہ کے موضوع پر اپنی گزارشات پیش کیں۔ پروگرام میں تین دیگر معززمہمانوں نے بھی تقاریر کیں جن میں دو چرچ کے پادری صاحبان بھی شامل ہیں۔ مہمانان مقررین نےحضرت ابراہیمؑ کے عظیم مقصد، توحید کا قیام، کا ذکر کرتے ہوئے آنحضرتﷺ کی تعلیمات اور آپؐ کی سیرت کے واقعات کوایک عظیم اور کامیاب نبی کے طور پر بیان کیا۔ نیزجماعت کے اس پروگرام کو بہت سراہا۔ جلسہ کے اختتام پر مبلغ سلسلہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجتماعی دعا کروائی۔
جلسہ کی کُل حاضری ۴۶؍ رہی۔ جبکہ ۲۳؍ غیراز جماعت مہمانان بھی اس جلسہ میں شریک ہوئے جن میں چرچ کے پادری صاحب بھی شامل تھے۔ اس موقع پر قرآن کریم کے مختلف تراجم اور جماعتی کُتب اور لٹریچر پر مشتمل ایک تبلیغی سٹال کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے متعدد احباب نے استفادہ کیا۔
(رپورٹ: عبدالنوربھٹی۔ نیوز سیکشن فجی)