متفرق
گاجر اور چقندر کے فوائد
گاجر اور چقندر صحت کے لیے مفید اور کم قیمت سبزیاں ہیں جنہیں اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ ان کو ہم کچا بطور سلاد یا دوسری سبزیوں کے ساتھ ملا کرسالن بھی بنا سکتے ہیں۔ چقندر اور گاجر کا سوپ بھی غذائیت سے بھرپوراور سردیوں میں مفید ہوتا ہے۔ ان دونوں سبزیوں کا جوس بھی ہماری صحت کے لیےمفیدہے۔ ہمیں اس کا باقاعدہ استعمال کیوں کرناچاہیے؟ بہنوں کی دل چسپی کے لیے گاجر اور چقندر کے جوس کے فوائد درج ذیل ہیں:
٭… قوت مدافعت بڑھاتا ہے
٭… جلد کی صحت کے لیے اچھا ہے
٭… نظر کو بہتر بناتا ہے
٭… جگر کو صحت مند رکھتا ہے
٭… ہمارے موڈ کو بہتر بناتا ہے
تو آئیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہم اپنی اور باقی سب گھر والوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ان کم قیمت اورصحت کے لیے مفید سبزیوں کا استعمال ہفتے میں دو تین مرتبہ ضرورکریں ۔