اطلاعات و اعلانات
امداد نادار مریضان
ایسے مریضان جو اپنے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ان کی مدد کرتی ہے اور اس کے لیے امداد نادار مریضان کے نام پر ایک فنڈ بھی قائم ہے جس میں مخیّر احباب اپنی حیثیت کے مطابق رقوم پیش کرتے ہیں۔ اس وقت مختلف ممالک میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ایسے غریب مریضان کی مدد کر رہی ہے۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بھی ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۳ء کو عید الفطر کے خطبہ میں حقوق العباد کی ادائیگی کے حوالہ سے غریب مریضوں کے علاج کے اخراجات میں مدد کرنے کے تعلق بھی بطورِ خاص توجہ دلائی ہے۔
احبابِ جماعت سے درخواست ہے کہ اس کارِ خیر میں حصہ لے کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں۔ جزاکم اللہ احسن الجزا
(ایڈیشنل وکیل المال۔ اسلام آباد، یوکے)