جماعت احمدیہ ہالینڈ کی آن لائن حفظ قرآن کلاس کا افتتاح
مورخہ ۲۷؍ اگست ۲۰۲۳ء جماعت احمدیہ ہالینڈ کا ایک تاریخی دن تھا۔ اس دن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہالینڈ میں آٹھ سے گیارہ سال کے اطفال اور ناصرات کے لیے آن لائن حفظ قرآن کلاس کا افتتاح کیا گیا ۔اس تقریب کے لیے نیشنل امیر صاحب، مشنری انچارج صاحب، صدر صاحب خدام الاحمدیہ، صدر صاحب انصار اللہ، صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ، مربیان سلسلہ، والدین اور اساتذہ و طلبہ کو دعوت دی گئی اور لندن سے خصوصی طور پر محترم حافظ فضل ربی صاحب ہماری درخواست اور پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے تشریف لائے۔
مکرم حافظ فضل ربی صاحب نے اس کلاس کے لیے مکمل طور پر ایک لائحہ عمل تیار کیا اور تمام طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک شیڈیول ڈیجیٹل طور پر تیار کر کے دیا۔
الحمدللہ اس کلاس کا آغاز ہو چکا ہے احباب جماعت سے عاجزانہ طور پردعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ سنگ میل ہم سب کے لیے بابرکت فرمائے اور ہمیں احسن رنگ میں مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
(رپورٹ: زبیر اکمل۔ سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی جماعت ہالینڈ)