حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
شیطان کے حملوں سے بچنے کا ذریعہ
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۱۲؍دسمبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا:’’شیطانی راستوں سے بچنے کا طریق صرف ایک ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو،اس کےآگےجھکو،اس کے سامنے روؤ، فریاد کرو،گڑ گڑاؤ کہ اے اللہ! شیطان ہر طرف سے ہم پر حملے کر رہا ہے اب تُو ہی ہے جو ہمیں اس گند سے بچا سکتا ہے، اور شیطان کے حملوں سے بچا سکتا ہے۔‘‘ (مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)