ارشادِ نبوی
اچھے اخلاق کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو لوگوں کو بکثرت جنت میں داخل کرے گی تو آپؐ نے فرمایا: اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق۔
(ترمذی، كتاب البر والصلة عن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم، باب مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ)