اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
مکرم ڈاکٹر محمود احمد صاحب پلب(واقف زندگی) انچارج احمدیہ مسلم کلینک گانٹا، لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم سردارمحمدابو احمد صاحب حرکت قلب بند ہونے کے باعث سے ۳؍ نومبر ۲۰۲۳ءکو بعمر ۵۹؍ سال کھلنا، بنگلہ دیش میں وفات پاگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم سابق جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ سندربن تھے اور قبل از وفات احمدیہ مسلم کلینک احمد نگر، بنگلہ دیش میں بطور لیب ٹیکنیشنخدمات سرانجام دے رہے تھے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے نہایت مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت میں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائےاور لواحقین کا ہمیشہ حامی و ناصر ہو۔آمین
درخواست دعا
مکرم ڈاکٹر فضل محمود صاحب (واقف زندگی) انچارج احمدیہ مسلم کلینک ٹب مین برگ،لائبیریا اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے برادر نسبتی مکرم ڈاکٹر محمود عاطف صاحب (آئی سپیشلسٹ) سخت علیل ہیں اور اس وقت زیر علاج ہیں۔ انہیں گردوں کے علاج کے بعد کچھ پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔
مکرم ڈاکٹر صاحب پروفیسر مسعود عاطف صاحب کے صاحبزادے اور مکرم حامد مقصود صاحب مرحوم سابق مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ و بینن کے بھائی ہیں۔
مکرم ڈاکٹر عاطف صاحب برکینافاسفو اور بینن میں آنکھوں کے سینکڑوں کامیاب آپریشن بھی کرچکے ہیں۔
احباب جماعت سے ان کی صحت کاملہ و شفائے عاجلہ کے لیے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے ۔