جلسہ سیرت النبیﷺ وائکاتو ریجن نیوزی لینڈ
اللہ تعالیٰ کے فضل سےمورخہ ۳۰؍ستمبر ۲۰۲۳ء کو جماعت وائکاتو، نیوزی لینڈ کو جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کرنے کا موقع ملا۔ اس جلسے میں بہت سے غیر از جماعت احباب بھی شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نظم سے ہوا جس کے بعد عدیل احمد صاحب نے ’’رسول کریمﷺ دنیا کے لیے بہترین نمونہ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی ۔ موصوف نے رسول کریمﷺ کی میانہ روی کے بارے میں بیان کیا کہ آپﷺ کس طرح دینی فرائض کے باوجود اپنے گھر کے فرائض بھی ادا کرتے تھے۔
اس کے بعد آصف منیر صاحب مربی سلسلہ وائکاتو نے ’’رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم امن کا شہزادہ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی ۔ آخر میں تو قمر بلال صاحب صدر وائکا نے تقریر کی جس کا موضوع ’’اسلام اور عورتوں کے حقوق‘‘ تھا۔ اس کے بعددعا ہوئی جس کے بعد لجنہ اور ناصرات نے قصیدہ پیش کیا۔ یوں جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ آخر میں تمام احباب نے کھانا تناول کیا۔ اس پروگرام کی کل حاضری ۱۱۷؍تھی۔ یہاں پر خاص طور پر جماعتی لٹریچر اور مختلف جماعی بینرز آویزاں کیے گئے تھے جسے بہت سے غیر از جماعت لوگوں نے پسند کیا۔
(رپورٹ: انوار احمد۔ قائد مجلس خدام الاحمدیہ وائکاتو ، نیوزی لینڈ)