ارشادِ نبوی
تقویٰ اختیار کرو
حضرت ابوذرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا:
تم جہاں بھی رہو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور برائی کے بعد (جو تم سے ہو جائے) بھلائی کرو جو اس برائی (کے اثر) کو مٹا دے گی۔ اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔
(سنن ترمذی۔ كتاب البر والصلة عن رسول اللّٰہ ﷺ باب ما جاء فی معاشرۃ الناس۔ ۱۹۸۷)