ارشادِ نبوی
غضِ بصر سے کام لو
حضرت ابوسعید خُدریؓ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :راستوں پر مجلسیں لگانے سے بچو۔ صحابہؓ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں راستوں میں مجلسیں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ اس پر رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر راستے کا حق ادا کرو۔ انہوں نے عرض کی کہ اس کا کیا حق ہے؟ آپؐ نے فرمایا کہ غض بصر کرنا، سلام کا جواب دینا، ایذاء رسانی سے بچنا ، معروف باتوں کا حکم دینا اور ناپسندیدہ باتوں سے روکنا۔
(مسند احمد بن حنبل ، مسند ابو سعید خدریؓ،حدیث نمبر۱۱۳۰۹)