متفرق

ربوہ کا موسم (۱۰ تا ۱۶؍ نومبر۲۰۲۳ء)

فرائیڈے دی ٹینتھ یعنی جمعۃ المبارک کا دن بہت ٹھنڈا گزرا، نماز جمعہ کے بعد دوپہر کو اور شام کے وقت خوب بارش ہوئی ۔ جس کی وجہ سے ٹمپریچر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ہفتہ کے دن مطلع صاف تھا ، گزشتہ کئی دنوں سے دھند کا جو سلسلہ جاری تھا وہ بھی کم ہوگیا ۔ بڑے شہروں میں تو دھند، مٹی اور دھواں مل کر سموگ بناتے ہیں وہ بھی صاف ہوگیا ۔ دھویں سے بچنے کے لیے لاہور میں تو دفعہ ۴۴ کا نفاذ کردیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے شہر میں باہر سے آنے والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی تھی۔ اس بارش کی وجہ سے سموگ میں بھی کمی ہوگئی۔ربوہ میں صبح کے وقت بننے والی دھند کم ہوگئی ہے۔ اتوار کا دن بھی سرد تھا اور مطلع صاف رہا۔ ہلکی ٹھنڈی ہوا نے سردی میں مزید اضافہ کردیا۔ اس ہفتہ کا اوسط درجہ حرارت کم سے کم ۱۲ اور زیادہ سے زیادہ ۲۵ تھا۔ سوموار اور منگل کوآسمان پر ہلکے بادل تھے۔ تاہم بارش نہیں ہوئی۔ اب موسم سرما اپنے جوبن پر آ گیا ہے۔ بازار کا جائزہ لیا جائے تو ٹھنڈے موسم کے پھل اور سبزیاں دیکھنے کو مل رہے ہیں، مالٹے، فروٹر اور مسمّی دکانوں کی زینت بنے نظر آتے ہیں۔ ساگ ،شکر قندی اور مکئی کی چھلیاں جا بجا فروخت ہورہی ہیں۔ موسم کے ساتھ ساتھ بازاروں کی رونق بھی بڑھ رہی ہے۔ جلسہ سالانہ کو یاد کرنے والے پاکستان اور بیرون ملک سے مہمان ربوہ تشریف لاتے ہیں اور جلسے کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں اور بازاروں میں خرید و فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔بدھ اور جمعرات کے دن بھی مطلع صاف تھا اور ٹھنڈ کے پیر جماتے ہیں سویٹر، جیکٹیں اور رضائیاں باہر آگئی ہیں۔ جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت ۱۳ زیادہ سے زیادہ ۲۶ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button