متفرق

گناہوں سے پاک ہونے کی دعا ساری دعاؤں کا اصل اور جزو ہے

حضرت اقدس مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’یہ بھی یادرکھو کہ سب سے اول اور ضروری دعا یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک صاف کر نے کی دعا کر ے ساری دعاؤں کا اصل اور جزویہی دعا ہے کیو نکہ جب یہ دعا قبول ہو جاوے اور انسان ہر قسم کی گندگیوں اور آلودگیوں سے پاک صاف ہو کر خدا تعالیٰ کی نظر میں مطہر ہو جاوے تو پھر دوسری جو اس کی حاجات ضرور یہ کے متعلق ہو تی ہیں وہ اس کو مانگنی بھی نہیں پڑتیں وہ خود بخود قبول ہوتی چلی جاتی ہیں بڑی مشقت اور محنت طلب یہی دعا ہے کہ وہ گناہوں سے پاک ہو جاوے اور خدا تعالیٰ کی نظر میں متقی اور راستباز ٹھہرا یا جاوے۔‘‘(ملفوظات جلد ۳صفحہ ۶۱۷، ایڈیشن ۱۹۸۸ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button