متفرق

ربوہ کا موسم (۱۷ تا ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۳ء)

اس ہفتہ میں ربوہ کا موسم مجموعی طور پر خشک اور سرد رہا۔ جمعۃ المبارک کے دن مطلع صاف تھا اور سردی دن کو سورج چمکنے کی وجہ سے کچھ کم تھی البتہ شام کو ٹھنڈ بن گئی۔ ہفتہ اور اتوار کو ہلکے بادلوں کی تہہ نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔ سارا دن اور خاص طور پر شام کے وقت سورج کی روشنی کم ہونے کی وجہ سے موسم ملگجا سا ہوگیا۔ایسے میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا یہ شعر سماعتوں میں گونجنے لگا۔ ؎

وقت کم ہے۔ بہت ہیں کام، چلو ملگجی ہو رہی ہے شام، چلو

سوموار، منگل اور بدھ کے دن کی کیفیت ایک جیسی تھی۔یاد رہے کہ سردی اپنے پیر جماتی چلی جارہی ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۲۷۔اور کم سے کم ۱۳ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button