اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
ڈاکٹر احسان اللہ صاحب نیو مارکیٹ، کینیڈا سے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ سبیلہ اختر صاحبہ اہلیہ انعام اللہ اختر صاحب مرحوم، سابق چیف انجینئر واپڈا، پاکستان مورخہ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز پیر بعمر ۷۶؍ سال ٹورانٹو، کینیڈا میں انتقال کر گئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مورخہ یکم نومبر۲۰۲۳ء بروز بدھ مسجد بیت الاسلام میں بعد نماز مغرب محترم ملک لال خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے آپ کا مختصر ذکر خیر فرمایا اور نماز جنازہ پڑھائی۔ اگلے روز بریمپٹن میموریل گارڈن قبرستان میں تدفین عمل میں آئی اور مولانا ہادی علی چودھری صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے قبر تیار ہونے پر دعا کروائی۔
آپ چودھری عبدالرحمٰن صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ ملتان کی صاحبزادی تھیں۔ خلافت سے گہری محبت رکھتی تھیں اور روزانہ نمازیں باقاعدگی سے ادا کرتیں۔
آپ تمام مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتیں اور ضرورت مندوں کی خاموش مالی مدد باقاعدگی سے کیا کرتی تھیں۔آپ تمام ملنے والوں سے بہترین اخلاق سے پیش آتیں۔ اپنے بچوں اور اقربا ءکو ہمیشہ خلافت کے ساتھ مضبوط تعلق اور نظام جماعت کی ہمیشہ فرمانبرداری کی تلقین کرتیں۔
مرحومہ نے پسماندگان میں تین بیٹے، مکرم مطیع اللہ محمود صاحب کیمبرج، مکرم اکرام اللہ صاحب ونی پیگ، خاکسار ڈاکٹر احسان اللہ نیو مارکیٹ اور دو بیٹیاں مکرمہ عطیہ ذوالقرنین کیمبرج اور مبارکہ کلیم احمد کیلگری یادگار چھوڑی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مرحومہ موصیہ تھیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین