متفرق
نوجوانوں کو وقف زندگی کی تحریک
سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صاحبزادے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ فرماتے ہیں:
’’میں اپنے عزیز نوجوانوں کو وقف زندگی کی تحریک کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں جن نوجوانوں کو خدا توفیق دے انہیں دعا اور استخارہ اور والدین کی اجازت کے بعد دین کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنی چاہیے۔ زندگی وقف کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ خدا کی فوج میں شامل ہوجانا اور اس سے زیادہ برکت والی چیز اور کونسی ہوسکتی ہے کہ انسان خدا کا نوکر بن جائے؟‘‘ (مضامین بشیر جلد چہارم صفحہ ۴۱۷)
(وکیل التعلیم تحریک جدید)