سینیگال کے ریجن Kaffrine میں احمدیہ مسجد کا افتتاح
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سینیگال کو کیفرین(Kaffrine) ریجن کے ایک گاؤں کیر آلی (Kere Aali)میں مسجد تعمیر کرنے کی توفیق ملی۔
اس مسجد کی تعمیر میں خدام اور اطفال نے وقارعمل میں بھرپور حصہ لیا۔ریجنل مبلغ مجیب الرحمان صاحب نے مقامی طور پر مسجد کی تعمیر کی نگرانی کی۔مسجد آٹھ میٹر چوڑی اور نو میٹر لمبی ہے۔مسجد کی چھت کے اوپر دو خوبصورت مینار اور ایک گنبد بنایا گیا ہے۔مسقف حصہ میں ۱۲۰؍ افراد کے لیے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
مورخہ ۱۶؍ جون کو ناصر احمد سدھو صاحب امیر جماعت سینیگال نے فیتہ کاٹ کر مسجد کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سینیگال گورنمنٹ کے نمائندے شامل تھے جن میں علاقہ کے سو پریفے،ڈپٹی میئر اور ڈپٹی انچارج پولیس بھی موجود تھے۔ افتتاح کی کوریج کے لیے ریڈیو کے نمائندے بھی تشریف لائے۔انہوں نے ریڈیو پر نشر کرنے کے لیے پروگرامز اور انٹرویوزریکارڈ کیے۔
افتتاح کے بعدمکرم امیر صاحب نے خطبہ جمعہ میں احباب کو مساجد کی تعمیر کی اغراض،حقیقی مسلمان کے اوصاف اور جماعت احمدیہ کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر آٹھ دیگر دیہات کے چیفس اور امام بھی شامل تھے۔ مرد،خواتین اور بچوں سمیت ۳۷۰؍ افرادشامل ہوئے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔