ارشادِ نبوی
اُحُد کی فضیلت کا بیان
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر(غزوہ کے موقع پر ) گیا۔میں آپ ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا ۔پھر جب آپ ﷺ واپس ہوئے اور احد پہاڑ دکھائی دیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ وہ پہاڑ ہے جس سے ہم محبت کرتے ہیں اور وہ ہم سے محبت کرتا ہے ۔ اس کے بعد آپﷺ نے اپنے ہاتھ سے مدینہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا:اے اللہ! مَیں اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان کے خطے کو حرمت والا قرار دیتا ہوں ، جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرمت والا شہر قرار دیا تھا۔اے اللہ ! ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت عطا فرما ۔
(صحیح بخاری كتاب الجهاد والسير باب فَضْلِ الْخِدْمَةِ فِي الْغَزْوِ حدیث نمبر۲۸۸۹)