یورپ (رپورٹس)
ناروے کی مسجد بیت النصر کا مقامی کالج کے طلبہ و اساتذہ کا دورہ
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ ناروے کو Eidsvoll College کے ۱۴۰؍ طلبہ اور اساتذہ کو مسجد بیت النصر کا دورہ کروانے اور جماعت کا تعارف پیش کرنے کی توفیق ملی۔
طلبہ بسوں کے ذریعہ سے مسجد پہنچے۔ استقبال کے بعد مسجد کے دورہ کے دوران اسلام کے بارے میں معلومات اور جماعت کا تعارف پیش کیا گیا۔ سا تھ ساتھ طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ دورہ کے اختتام پر طلبہ و اساتذہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ نے بھی اس بات کا اظہار کیا کہ یہ دورہ بہت علمی تھا جس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ مبلغ سلسلہ صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ نے پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔
(رپورٹ: چودھری شاہد محمود کاہلوں۔ مبلغ انچارج ناروے)