ارشادِ نبوی
جھوٹ منافقت کی طرف لے جاتا ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ منافق کی تین نشانیاں ہیں۔ جب گفتگو کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے، جب اس کے پاس امانت رکھی جاتی ہے تو خیانت سے کام لیتا ہے۔
(بخاری کتاب الادب۔ باب قول اللّٰہ تعالیٰ یاایھاالذین آمنوا اتقوااللّٰہ وکونوا مع الصّٰدقین…)