کلام حضرت مسیح موعود ؑ
وہ رسولؐ کی پیش قدمی پر اپنی جنگ میں ایک عاشق شیدا کی طرح میدان میں ڈٹ گئے
قَامُوْا بِاِقْدَامِ الرَّسُوْلِ بِغَزْوِھِمْ
کَالْعَاشِقِ الْمَشْغُوْفِ فِی الْمَیْدَانٖ
وہ رسولؐ کی پیش قدمی پر اپنی جنگ میں ایک عاشق شیدا کی طرح میدان میں ڈٹ گئے
فَدَمُ الرِّجَالِ لِصِدْقِھِمْ فِیْ حُبِّھِمْ
تَحْتَ السُّیُوْفِ اُرِیْقَ کَالْقُرْبَانٖ
سو ان جواں مَردوں کا خون اپنی محبت میں ثابت قدمی کی وجہ سے تلواروں کے نیچے قربانیوں کی طرح بہایا گیا
جَآءُوْکَ مَنْھُوْبِیْنَ کَالْعُرْیَانٖ
فَسَتَرْتَھُمْ بِمَلَاحِفِ الْاِیْمَانٖ
وہ تیرے پاس لٹے پٹےبرہنہ شخص کی مانند آئے تو تُو نے انہیں ایمان کی چادر یں اوڑھا دیں
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵صفحہ ۵۹۱، ترجمہ از القصائد الاحمدیہ صفحہ ۳)