دعائے جنازہ
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاهدِنَا وَ غَائِبِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَ کَبِیْرِنَا وَ ذَکَرِنَا وَ اُنْثَانَا۔ اَللّٰهُمَّ مَنْ أَحْیَیْتَهُ مِنَّا فَأَحْیِهِ عَلَی الِْاسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَی الِْایْمَانِ۔ اَللّٰهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہٗ وَ لَا تَفْتِنَّا بَعْدَہُ۔
(مشکاۃ المصابیح کتاب الجنائز حدیث نمبر: 1675)
ترجمہ: اے اللہ! بخش دے ہمارے زندوں اور مردوں کو، ہمارےحاضرکو اور غائب کو، ہمارے چھوٹوں کو اور بڑوں کو، ہمارے مَردوں اور عورتوں کو(سب کو بخش دے)۔ اے اللہ! جسے تُو ہم میں سے زندہ رکھے اُسے اسلام کی حالت پر زندہ رکھنا اور جسے تُو ہم میں سےوفات دے اُسے ایمان کی حالت میں وفات دینا۔ اے اللہ! ہمیں اِس (مرحوم) کے اجرسے محروم نہ کرنا اور اُس کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈالنا۔
نوٹ: اگر جنازہ عورت کا ہو تو خط کشیدہ الفاظ میں ضمیر مذکر ’’ہٗ‘‘ کی بجائے مؤنث’’ھَا‘‘ تَوَفَّیْتَھَا، فَتَوَفَّھَا ، أَجْرَھَا اور بَعْدَھَا اورپڑھی جائے۔