دعائے مستجاب
دنیا و آ خرت میں عافیت کی ایک افضل دعا
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل دُعا کے بارہ میں پو چھا۔مسلسل تین روز تک حضورؐ اس سوال کے جواب میں ایک ہی دُعا سکھاتے رہے۔اور فرمایا کہ دنیا و آ خرت میں اگر عا فیت مل جائے تو یہ ایک بڑی فلاح ہے۔یہی دُعا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس ر ضی اللہ تعا لیٰ عنہ کو بھی سکھا ئی اور حضرت ابو بکر ر ضی اللہ تعا لیٰ عنہ کو یہ دُعا سکھا تے ہو ئے فرمایا کہ ایمان لانے کے بعد عا فیت سے بڑھ کر کوئی بھلا ئی نہیں۔
اَ للّٰھُمَّ اِنِّی اَ سْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّ نْیَا وَالْآ خِرَۃِ
(ابن ماجہ کتاب الدعاء باب الدعاء بالعفو والعافیة)
تر جمہ:۔ اے اللہ میں تجھ سے دنیا و آ خرت میں عفو اور عا فیت کا طلبگار ہوں۔
(خزینة الدعا، مناجات الرسولﷺ صفحہ ۷۸-۷۹)