ارشادِ نبوی
خوشحالی میں مالی قربانی کرنے کی فضیلت
حضرت ابوہریرہؓ سےروایت ہے کہ ایک شخص آنحضرتﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہﷺ! اللہ کی راہ میں خرچ کیے ہوئے کس مال کا ثواب زیادہ ملے گا ؟ آپﷺ نے فرمایا:جب تُو تندرستی کی حالت میں مال کی خواہش ہوتے ہوئے، محتاجی سے ڈر کر، مال داری کی طمع رکھ کر خرچ کرے۔ اور اتنی دیر مت کر کہ جان حلق میں آن پہنچے تو اس وقت تُو کہے کہ فلاں کو اتنا دینا اور فلاں کو اتنا دینا، حالانکہ اب تو وہ مال کسی اَور کا ہو چکا۔
(صحیح بخاری، کتاب الزکوٰۃ باب فضل صدقۃ الشحیح الصحیح حدیث 1419)