دعائے قنوت
اَللّٰهُمَّ إنَّا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِی عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ یَّفْجُرُكَ اَللّٰهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخْشٰی عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالكُفَّارِ مُلْحِقٌ۔
(تحفۃ الفقہاء بحوالہ خزینۃ الدعاء صفحہ 73)
ترجمہ: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے ہی بخشش طلب کرتے ہیں۔ اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تیرے پر ہی تو کل کرتے ہیں ۔ اور ہم تیری بہترین تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور جو تیری نافرمانی کرے اسے ہم چھوڑ دیتے اور اُس سے ہم قطع تعلق کر لیتے ہیں ۔ اے اللہ ! ہم تیری عبادت کرتے ہیں تیرے لئے ہی نماز پڑھتے اور سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔ ہم تیری طرف ہی دوڑتے اور خدمت کے لئے حاضر ہوتے ہیں ۔ ہم تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ یقیناً تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔