یورپ (رپورٹس)
مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کے تحت امداد پروگرام
سید نجم الحسن بخاری صاحب قائد ایثار مجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے شعبہ ایثار کو مورخہ ۲۲؍ نومبر۲۰۲۳ء بروز بدھ سوئٹزرلینڈ کی مشہور و معروف رفاہی تنظیم ’’کاری تاس‘‘ کے تعاون سے پچاس ضرورت مند و مفلس افراد کو دوپہر کا کھانا پیش کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔
اس موقع پر جماعت کا تعارف بھی کروایا گیا۔ تمام احباب نے جماعتی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر پانچ انصار کو خدمت کی توفیق ملی۔
(رپورٹ: صباح الدین بٹ ۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)