مدرسۃ الحفظ گھانا میں سالانہ ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مدرسۃ الحفظ گھانا کے امسال سالانہ پروگرام کے مطابق ورزشی مقابلہ جات مورخہ ۱۵ و ۱۶؍ دسمبر۲۰۲۳ءکو جامعۃ المبشرین کی گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔
مورخہ ۱۵؍ دسمبر ۲۰۲۳ء شام چار بجے سالانہ ورزشی مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مولوی مبشر حسین صاحب شاہد وائس پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔
افتتاحی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ایک نظم کے بعد خاکسار نے سالانہ ورزشی مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں طلبہ کو باقاعدہ ورزش کرنے کی طرف توجہ دلائی اور اجتماعی دعا کروائی۔
ورزشی مقابلہ جات میں پانچ انفرادی اور تین اجتماعی مقابلے کروائے گئے۔ انفرادی مقابلہ جات میں ۱۰۰؍ میٹر دوڑ، ۱۰۰؍ میٹر بیک دوڑ ، بوری ریس، لیمن و سپون ریس اور ثابت قدمی شامل تھے۔ انفرادی مقابلہ جات میں بوری ریس اور ثابت قدمی کے مقابلہ جات بڑے دلچسپ رہے۔
(رپورٹ: حافظ خلیق بشیر۔ مربی سلسلہ و استاد مدرسۃ الحفظ گھانا)