متفرق

ربوہ کا موسم (۵ تا ۱۱؍جنوری ۲۰۲۴ء)

جمعرات کی رات سے شروع ہونے والی دھند ۵؍جنوری جمعۃ المبارک کے دن چھائی رہی۔آسمان مکمل طور پر بادلوں اور دھند سے ڈھکا ہوا تھا، ہلکی ہوا بھی چلتی رہی ٹھنڈ زیادہ محسوس ہورہی تھی۔ حالیہ سردی کی لہر ایک مہینے سے جاری ہے ، سورج کی شکل نظر نہیں آئی سوائے ایک دو دن وہ بھی کچھ دیر کے لیے۔ ہفتہ کی صبح کو بھی کافی دھند تھی جو دن کے وقت کچھ کم ہوگئی۔ اتوار سے منگل تک موسم تقریباً ایک جیسا رہا۔ سورج ان دنوں میں بھی نہیں نکلا ، بعض اوقات ہلکی ٹھنڈ ی ہوا چلتی رہی۔ اوسط درجہ حرارت کم سے کم ۷؍اور زیادہ سے زیادہ ۱۳؍تھا۔ بدھ کے دن بادلوں اور دھند کی آسمان پر چھائی ہوئی تہ کچھ کم ہوئی ۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اب سورج نکلے گا لیکن جمعرات کو یہ تہ پھر دبیز ہوگئی۔ لاہور اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں جمعرات کو سورج نکلا تھا شام تک اپنی کرنیں بکھیرتا رہا۔ تاہم پنڈ ی بھٹیاں کے بعد ربوہ تک دھند شروع ہوگئی۔ ربوہ میں جمعرات کو رات گئے دھند شدید ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں خاص طور پر وسطی پنجاب میں آنے والی یہ سردی کی لہر شدید ترین ہے۔دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام کو یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آجکل غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں۔ پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں، قہوہ اور جوشاندہ کا استعمال زیادہ کریں۔ سردی سے بچنے کےلیے گرم لباس پہنیں۔ بچوں کو باہر نہ نکلنے دیں۔ نیز ہمسایوں اور نادار افراد کی خبر رکھیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو صحت و سلامتی سے رکھے ۔ آمین۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button