نائیجر کے سابق سفیر برائے گھانا کی جماعتی مشن ہاؤس میں آمد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے نائیجر میں جماعت احمدیہ کو ملک کے خاص و عام تک امامِ وقت حضرت مسیح موعود و مہدیٔ معہود علیہ الصلوٰۃ و السلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق حاصل ہو رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں مکرم اسد مجیب صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجر نے نائیجرکے گھانا کےلیے سابق Ambassador جناب Hassan Toure صاحب کو جماعت کے مشن ہاؤس بمقام نیامےمیں تشریف لانے کی دعوت دی۔ موصوف مختلف حکومتی عہدوں پر کام کرچکے ہیں اور نائیجر کے ایک نامور ٹیکنوکریٹ ہیں۔ موصوف مورخہ ۲۸؍ دسمبر ۲۰۲۳ء بروز جمعرات جماعت احمدیہ نائیجر کے مشن ہاوٴس تشریف لائے اور تقریباً دو گھنٹے جماعت کے متعلق سوالات کرتے رہے جن کے جواب دیے گئے۔ بعد ازاں مکرم امیر صاحب نے انہیں حضرت مسیح موعودؑ کا تفصیلی تعارف اور جماعتی عقائد تفصیل سے بتائے۔ نیز آخر پر جناب حسن طورے صاحب کو حضرت مسیح موعودؑ کی بعض کتب اور دیگر جماعتی لٹریچر کا تحفہ پیش کیا گیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔
(رپورٹ: کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)